10 نومبر 2014 - 18:42
فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے سرابراہ کا بيان

حماس کے سربراہ خالد مشعل نے مسجدالاقصي کے خلاف صيہونيوں کي سازش کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمت جاري رکھنے پر زور ديا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ خالد مشعل نے پير کو ايک گفتگو کے دوران کہا کہ مسجدالاقصي اور بيت المقدس کو يہودي رنگ دينے کي صيہوني حکومت کي سازش کو صرف تحريک مزاحمت کے ذريعے ہي ناکام بنايا جاسکتا ہے - خالد مشعل نے کہا کہ صيہوني حکومت نے مسجد الاقصي کے خلاف اپني سازشوں پر عمل در آمد کے تعلق ايسي پاليسي اور طريقہ کار اختيار کيا ہے کہ اس کو اپنے اہداف کي راہ ميں فلسطيني عوام اور عرب نيز اسلامي دنيا کے کمترين ردعمل کا سامنا کرنا پڑے - 

انہوں نے امت اسلاميہ سے مسجد الاقصي کے تعلق سے زيادہ ذمہ داري کا ثبوت دينے کا مطالبہ کيا اور کہا کہ مسجد الاقصي کي آزادي صرف فلسطينيوں کا فريضہ نہيں ہے بلکہ اس کے لئے جدوجہد تمام عرب اور مسلم اقوام کا فريضہ ہے - 

انہوں نے اسي کے ساتھ صيہوني حکومت کو غزہ کي تعمير نو کے عمل ميں رکاوٹيں ڈالنے کے نتائج کي جانب سے خبردار کيا اور فلسطين کي قومي آشتي کي حکومت سے کہا کہ غزہ کےعوام کے تئيں اپنے فرائض کي جانب سے غفلت نہ برتے- 

انہوں نے فلسطين کي قومي اتحاد کي حکومت سے مطالبہ کيا کہ  بے گھر ہوجانے والے فلسطينيوں کو سر چھپانے کي جگہ فراہم کرنے ، غزہ کي تعمير نو، زخميوں کے علاج معالجے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے فوري طور پر ضروري اقدامات انجام دے -

.......

/169